Wednesday , June 20 2018
Home / Nawaiwaqt News Urdu / سیکولرازم اور لبرل ازم کا راستہ روکنے کیلئے دینی

سیکولرازم اور لبرل ازم کا راستہ روکنے کیلئے دینی

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم نے سیکولرازم اور لبرل ازم کا راستہ روکنے کیلئے دینی جماعتوں کو متحد کیا ہے۔ ابھی تو ہم نے سفر بھی شروع نہیں کیا اور ان کے چہرے پیلے پڑگئے ۔ فحاشی و عریانی کا فروغ برداشت نہیں کریں گے۔یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس پر اسلام کی حکومت قائم ہوگی۔ جس طرح شیطان سے پناہ مانگتے ہیں اسی طرح ہم ٹرمپ کی جمہوریت سے بھی پناہ مانگتے ہیں۔ ہم اسلامی جمہوریت اورسیاست کے حامی ہیں۔ غلط معاشی پالیسیوں اور سودی نظام معیشت کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گئی ہے۔دینی مدارس ہماری تہذیب اور اسلامی شعائر کے مضبوط قلعے ہیں۔ ہر صورت ان کا دفاع کریںگے۔ ہماری حکومت آئی تو آئمہ مساجد اور علماء کو تنخواہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تفہیم القرآن مردان میں تقریب ختم بخاری شریف و تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، صدر رابطة المدارس پاکستان مولانا عبدالمالک، جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر و مہتمم جامعہ مولاناڈاکٹر عطاء الرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع، نائب امیر مولانا محمد اسماعیل سمیت علمائ، طلباء اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغرب کی عورت کی آزادی مطلب دراصل عورت تک رسائی کی آزادی ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور اور اسلام آباد میں مغرب زدہ خواتین کا مظاہرہ ہماری روایات نہیں مغرب کا ایجنڈا ہے۔ پاکستان میں مادر پدر آزادی کی حوصلہ شکنی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مرکز و محور اسلام ہے۔ ہم اسلام آباد میں شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں۔ ہم اسلامی جمہوری اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ جنہیں اسلامی جمہوریت و سیاست پسند نہیں وہ جہاں جاناچاہیں جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستانی بالخصوص دینی طبقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نظریہ پاکستان اور اسلام سے محبت کرنے والوں میں ایم ایم اے کی بحالی سے اطمینان پایا جاتا ہے۔ متحدہ مجلس عمل موجودہ حالات میں متبادل پلیٹ فارم ہے، سیکولر اور لبرل قوتوں نے ملک کو بدامنی، بے روزگاری ، غربت اور کرپشن کا تحفہ دیا، پاکستانی عوام ان سے مایوس ہوچکے ہیں اس لئے وہ تبدیلی اور انقلاب چاہتے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل ہی مثبت اور تعمیری تبدیلی اور انقلاب لاسکتی ہے ۔ ہم ایک ایسا نظام لانا چاہتے ہیںجس میں غریب بھوکا نہ رہے، ہر شخص کی سر چھپانے کے لئے چھت میسر ہو۔ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔



Visit To News Source Webpage

Check Also

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی لسٹ سے پی ٹی آئی ہی غائب

سابق وزیراطلاعات و نشریات اورمسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *