Wednesday , June 20 2018
Home / Aaj News Urdu / فریادی جیسے الفاظ کسی کو زیب نہیں دیتے ، نواز شریف

فریادی جیسے الفاظ کسی کو زیب نہیں دیتے ، نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور مسلم (ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ فریادی جیسے الفاظ کسی کو زیب نہیں دیتے ، چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی تو انہیں اس پر قائم رہنا چاہیے تھا۔

جمعے کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی وضاحت کے بعدنواز شریف نے فریادی کے معاملے پر پھر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے،یہ کہنا بھی درست نہیں کہ وزیراعظم پاس آئے تھے۔

احتساب عدالت میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی توانہیں  اس پر قائم رہنا چاہیے تھا۔

پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کے بینچ کے ٹوٹنے کے سوال پرسابق وزیراعظم نے کہا کہ پرویز مشرف کا ٹرائل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گاکیونکہ حقیقت یہ ہے کہ احتساب سب کا ہوگا اور ہر صورت ہوگا، اب وقت وہ نہیں رہا اورحالات بھی وہ نہیں رہے،پرویز مشرف بے شک مفرور رہے لیکن ایک دن آئے گا، جب قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

نوازشریف نے کہا کہ کیس تو1962 سے چل رہا ہے جب میں اسکول میں پڑھتا تھا، اگر کسی جگہ کرپشن یا بد عنوانی سامنے آئی تو وہ پیش کیوں نہیں کررہے؟، اثاثے اثاثے کر رہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے وہ ثابت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن اور حسین نواز کبھی وزیراعظم رہے اور نہ ہی وزراء، مجھے آج تک نیب کا کوئی ایسا ریفرنس بتائیں جس میں کرپشن کا الزام نہ ہو اورپھر میرے والے ریفرنس کو دیکھ لیں اس میں کہاں کرپشن کا الزام ہے، تمام کیس صرف ہمارے فیملی کاروبار کے ارد گرد گھوم رہا ہے،نیب کے اسٹار گواہ وا جد ضیاء نے تمام الزامات کی خود تردید کردی۔

سزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی،ای او بی آئی، رینٹل پاور کیسز میں ڈال کر خواہش پوری کرلیں، میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں، اسی طرح ہی یہ سارا ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ سکتا ہے۔

نواز شریف نے اپنے خلاف کیسز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرسزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی، ای او بی آئی رینٹل پاور کیسز میں ڈال کرخواہش پوری کرلیں، میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں، اسی طرح ہی یہ سارا ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ سکتا ہے۔



Visit To News Source Webpage

Check Also

آج کی ریسیپی : زوکینی پکوڑے اور دہی کی چٹنی

:اجزاء :دہی کی چٹنی دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 250 گرام پارسلے (کٹا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام پودینا (کٹا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *